۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایرانی وزیر خارجہ سے اسلامی تعاون تنظیم کے عالمی فقہ اسلامی فورم کے سربراہ کی ملاقات

حوزہ / ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی مقدسات کی توہین کے مقابلے میں علمائے اسلام کی ہم فکری و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں منعقدہ 37ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران آئے اسلامی تعاون تنظیم کے عالمی فقہ اسلامی فورم کے سربراہ مصطفی سانو سے ملاقات میں یورپی ممالک میں قرآن کریم کی مسلسل بےحرمتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مذاہب اسلامی کے علمائے کرام کی ہم فکری و یکجہتی کے ساتھ مغرب میں جاری اسلاموفوبیا کا مقابلہ کئےجانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اسلاموفوبیا اور اسلامی اقدار و مقدسات کی توہین کے مقابلے میں عالم اسلام میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے سلسلے میں عالمی فقہ اسلامی فورم کے ساتھ مکمل تعاون کے آمادہ ہے۔

انہوں نے عالمی فقہ اسلامی فورم کے کردار کو اہم اور موثر قرار دیتے ہوئے وحدت اسلامی کی تقویت نیز امت اسلامیہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں عالم اسلام کے مفکرین اور دانشوروں کے درمیان فکری ہم آہنگی اور یکجہتی کو ضروری قرار دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے فقہ اسلامی فورم کے سربراہ نے بھی عالم اسلام میں جمہوریہ اسلامی ایران کے کردار کو قابل تعریف اور موثر قرار دیتے ہوئے کہا: عالمی فقہ اسلامی فورم میں ایرانی علمائے کرام اور دانشوروں کے کردار اور اسی طرح عالم اسلام میں ایران کے مثبت کردار کی قدردانی کرتے ہوئے جمہوریہ اسلامی ایران کی جانب سے فورم کی حمایت کی اپیل کی اور اسلامی فورم کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .